اقتصاد‏معاشرہخبریں

پاکستان میں افغان تاجروں کے ٹرانزٹ سامان کے 3000 کنٹینرز کی ترسیل کا عمل شروع

 

کابل(بی این اے ) وزارت صنعت و تجارت نے پاکستان میں پھنسے افغان تاجروں کے 3 ہزار کنٹینرز رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت نے آج ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کراچی کی بندرگاہ سے افغان تاجروں کے ٹرانزٹ سامان کے 3000 کنٹینرز کی ترسیل کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
وزارت نے کہا کہ امارت اسلامی کے وفد، وزارت صنعت و تجارت کے ڈائریکٹر کی سربراہی میں اسلام آباد آنے کا ایک مقصد کراچی کی بندرگاہ پر افغان تاجروں سے تعلق رکھنے والے کارگو کے 3000 سے زائد کنٹینرز کو چھڑوانا تھا۔
بتایا گیا کہ پاکستان کے وزرائے خارجہ و تجارت کے ساتھ بات چیت کے نتیجے میں ٹرانزٹ میں 3000 کنٹینرز سامان کی منتقلی کے لیے مفاہمت طے پائی۔
واضح رہے کہ نئی ٹرانزٹ پالیسی کی وجہ سے افغان تاجروں کا تجارتی سامان جو رواں سال 3 اکتوبر سے 16 نومبر تک روک دیا گیا تھا۔ ان کو نقل و حمل کی اجازت دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button