خبریںاقتصاد‏معاشرہ

کابل کیمپ کسٹمز میں 51.5 ملین افغانی کی لاگت سے تعمیراتی منصوبوں کاآغاز

 

کابل (بی این اے) وزارت خزانہ نے ننگرہار کسٹمز سے متعلق کابل کیمپ کسٹمز میں 51.5 ملین افغانی کی لاگت سے تعمیراتی منصوبوں کے شروع کرنے کی اطلاع دی ہے۔
وزارت کی جانب سے موصول ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کے کسٹمز اور ریونیو کے ڈائریکٹر ملا عبدالقاہر ادریس اور وزارت کے متعدد حکام کی جانب ننگرہار کسٹم سے متعلق کابل کیمپ میں 51.5 ملین افغانی کی لاگت سے تعمیراتی منصوبوں کا افتتاح کیاگیا۔
ان تعمیراتی منصوبوں میں کابل کیمپ کسٹمز کی 6,700 میٹر چار دیواری اور سات ٹاورز شامل ہیں جو کہ اگلے دس ماہ میں مکمل ہو جائیں گے۔
ان منصوبوں کی لاگت وزارت خزانہ کے ترقیاتی بجٹ سے ادا کی جارہی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button