Topخبریںسیاستاقتصاد‏معاشرہ

نئے مالی سال 1403 کا قومی بجٹ منظور کر لیا گیا

 

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان نے اعلان کیا کہ مالی سال 1403کا قومی بجٹ عالیقدر امیر المومنین نے منظور کرلیا ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے X صفحہ پر لکھا: 1403 ہجری کا مالیاتی بجٹ عالیقدر امیر المومنین نے ایک جامع جائزہ کے بعد منظور کردیا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے قومی بجٹ میں عوام کی ضروریات اور ترجیحات کو بڑے پیمانے پر مدنظر رکھا گیا ہے اور گزشتہ سال کی طرح اس سال کا قومی بجٹ بھی ملک کے قومی محصولات سے تیار کیا گیا ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ماضی کی طرح اس سال بھی ملک کی وزارت خزانہ مالیاتی نظام اور رواں مالی سال کے (عام اور ترقیاتی) شعبوں میں قومی بجٹ کو متوازن طریقے سے سنبھالے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button