خبریںسیکیورٹیTop

209 الفتح کور سے 850 اہلکاروں کا تربیتی کورس مکمل

 

کابل(بی این اے) وزارت دفاع کی 209 الفتح کور کے 850 اہلکاروں نے 3 ماہ کی مختلف پیشہ ورانہ تربیتی کورس مکمل کرلیا۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں مذکور209 کور کے افسران نے تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کو جوش و جذبے کے ساتھ اسلامی نظام کی خدمت اور حوصلے کے ساتھ اس کی حفاظت کرنے کی ہدایت دی۔
209 الفتح کور کمانڈ کے ترجمان مولوی صدیق اللہ نصرت نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ اس کور کے 850 اہلکار جنہوں نے 3 ماہ کی فوجی اور دین تربیتی کورس مکمل کرلی ، انہیں بلخ، فاریاب، سرپل، سمنگان اور جوزجان صوبوں کی بریگیڈز اور بٹالین میں اپنی ڈیوٹیاں سونپی جائیں گی۔
اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں نے بھی یقین دلایا کہ وہ اسلامی نظام اور ملک کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر کے بٹن پر