کابل (بی این اے ) مہترلام میونسپلٹی کے حکام نے رواں سال 100 ملین افغانی کی لاگت سے 16 مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کی اطلاع دی ہے۔
مہترلام کے میئر مولوی رحمت اللہ شہامت نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ مہترلام شہر کی خوبصورتی اور لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے راوں سال 100 ملین افغانی کی لاگت سے 16 مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
ان کے مطابق ان منصوبوں پر عمل درآمد سے سینکڑوں افراد کو روزگار بھی فراہم ہو گا۔
واضح رہے کہ امارت اسلامیہ کی آمد کے ساتھ ملک بھر میں تعمیراتی منصوبوں پر عمل درآمد میں اضافہ ہوا ہے۔