خبریںسیاستثقافتTop

ہلمند، ملا عبدالغنی برادر اخوند کا کجکی پاور سٹیشن کا دورہ

 

کابل (بی این اے) نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر آخوند نے اپنے دورہ ہلمند کے دوران صوبے میں کجکی پاور ڈیم کا دورہ کیا۔
نائب وزیراعظم کے پریس آفس نے آج اپنے نیوز لیٹر میں لکھا ہے کہ ملا عبدالغنی برادر اخوند نے کل ہلمند کے دورے کے دوران اس صوبے میں کجکی پاور ڈیم کا دورہ کیا۔
ملا عبدالغنی برادر نے کجکی پاور ڈیم کے منصوبے کو قومی اور اہم قرار دیا اور اس ڈیم کے ذمہ داروں کے اقدامات اور ان کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں مذکورہ منصوبے کے امور میں پیش رفت کے لیے ضروری ہدایات بھی دیں۔
انہوں نے کہا اس سال مسلسل بارشوں کی وجہ سے ملک میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور کجکی ڈیم جیسے کئی ڈیم پانی سے بھر گئے ہیں۔ اس سے رواں سال زراعت کا شعبہ ترقی کرے گا اور ملک میں بجلی کی پیداوار کی سطح بھی بڑھے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button
WP RSS Plugin on WordPress