کابل ( بی این اے ) ہرات کے نائب گورنر مہاجر فراہی اور مقامی حکام کی موجودگی میں آریانا ایئرلائنز نے ہرات کے خواجہ عبداللہ انصاری ہوائی اڈے سے سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے اپنی پہلی پرواز کا آغاز کیا۔
ہرات کے نائب گورنر مہاجر فراہی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ کے حکام شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، کوششیں جاری ہیں کہ فضائی راہداری قائم ہو تاکہ ملکی صنعتی اور زرعی پیداوار بیرون ملک بھیجی جاسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلی پرواز میں 127 عمرہ زائرین بیت اللہ شریف کے سفر پر روانہ ہوئے۔ یاد رہے کہ اس وقت ہرات میں 12 سیاحتی کمپنیاں فعال ہیں جو مغربی زون کے باشندوں کو حج و عمرہ اور دیگر متعلقہ شعبوں میں سہولیات فراہم کرتی ہیں۔