کابل (بی این اے ) ہرات چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے رواں سال کے آخری 3 ماہ میں 43 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے۔
صوبہ کے چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد یوسف امین نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ صوبہ کے چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ نے رواں سال کے 3 ماہ میں زرعی ، و ملکی مصنوعات کی برآمدات اور سنگ مرمر کے پتھروں کی پروسیسنگ سے 43 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلغاریہ اور متحدہ عرب امارات کو 44 ہزار 260 ڈالر مالیت کے قالین برآمد کیے گئے ہیں، نیز رواں سال کے آخر تک اس صوبے کی برآمدات میں 60 سے 70 فیصد مزید اضافہ ہو جائے گا۔
یہ اس وقت جبکہ ہرات کے صنعتی پارک میں اس وقت 800 کمپنیاں کام کر رہی ہیں، جو اون کے شیشے، غیر الکوحل مشروبات، لوہے کے برتن، تار کی مصنوعات اور زیور کے پتھروں کے شعبے میں دیگر ممالک کو برآمدات کرتی ہیں۔