ہرات ، فلائی اوور کی تعمیر کا آغاز

کابل(بی این اے) ہرات میونسپلٹی کے مطابق ہرات شہر کے سینما چوک پر 9 ملین افغانی سے زائد کی لاگت سے ایک فلائی اوور کی تعمیر کا آغاز کردیاگیاہے۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں صوبہ ہرات کے نائب گورنر مولوی مہاجر فراہی نے کہا کہ امارت اسلامیہ نے ملک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے اچھے مواقع فراہم کیے ہیں۔
انہوں نے سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ امارت اسلامیہ کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص ملک کی تعمیر و ترقی میں تعاون کریں۔
اس تقریب میں ہرات کے میئر ملا نعمت اللہ حسن نے کہا کہ یہ پل اویسان فارما کمپنی کے مالی تعاون سے تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کی لمبائی 49 میٹر، چوڑائی 2.40 میٹر اور اونچائی 5.5 میٹر ہے،جو 6 ماہ کی مدت میں مکمل کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مذکورہ فلائی اوور کی تعمیر سے شہریوں کو آمد ورفت میں سہولت اور علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button