کابل (بی این اے) صوبہ ہرات کے مقامی حکام کے مطابق اس صوبے میں 7 ملین افغانی کی لاگت سے ایک پروجیکٹ مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
باختر نیوز کے مطابق مذکورہ صوبے کے ضلع گزرے کے علاقے پل پشتون میں میونسپلٹی کے تعاون اور اویسن فارما کمپنی کے مالی تعاون سے 7 ملین افغانی کی لاگت سے آمد ورفت کے لیے ایک جنرل گیٹ کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا ۔
واضح رہے کہ اس پروجیکٹ میں علاقے کے کچھ رہائشیوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے گئے۔