خبریں‏معاشرہ

ہرات، 1200 خاندانوں کے لیے پینے کے صاف پانی کا منصوبہ مکمل

 

کابل( بی این اے) وزیر تعمیر وترقی دیہات ملا محمد یونس اخندزادہ نے ہرات کے ضلع کھسان میں صاف پانی کے ایک نیٹ ورک کا افتتاح کیا۔
افتتاح کے موقع پر ملا محمد یونس اخوندزادہ نے بتایا کہ فراہمی آب کے منصوبوں سمیت انہوں نے تمام پسماندہ علاقوں میں چیک ڈیموں کی تعمیر پر بھرپور توجہ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ نیٹ ورک یونیسیف کے مالی تعاون سے 32 ملین افغانی کی لاگت سے چار ماہ میں مکمل ہوا جس سے 1200 خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم ہوگا۔
علاقہ مکینوں نے امارت اسلامیہ کے حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے پہلے وہ پینے کے صاف پانی کے لیے دور دراز علاقوں میں جایا کرتے تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button