ہرات، مہاجرین کے لیے 36 ملین یورو مالیت کے منصوبے کا آغاز

کابل (بی این اے) ہرات کے اسلام قلعہ میں یورپی یونین کی جانب سے اقوام متحدہ کے پناہ گزین ادارے کے تعاون سے 36 ملین یورو مالیت کا منصوبہ شروع کیا گیا۔
ان منصوبوں کا مقصد افغانستان اور خطے میں افغان مہاجرین کی مدد کرنا ہے یہ رقم مہاجرین کے سماجی انضمام، پیشہ ورانہ تربیت اور روزگار پر خرچ کی جائے گی۔
یہ منصوبہ جنوری 2025ء میں شروع ہو کر دسمبر 2027ء تک جاری رہے گا۔
36 ملین یورو کا یہ منصوبہ UNHCR کے 110 ملین یورو پروگرام کا حصہ ہے۔