خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

گزشتہ ہفتے افغانستان ریلوے کے ذریعے 91,000 میٹرک ٹن سے زیادہ سامان کی نقل و حمل ہوئی: افغانستان ریلوے اتھارٹی

 

کابل( بی این اے) افغانستان ریلوے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے (یکم دسمبر سے 07 دسمبرتک) 91 ہزار 339 میٹرک ٹن سامان کی ریلوے کے ذریعے نقل وحمل ہوئی۔
ریلوے اتھارٹی کے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے حیرتان پورٹ کے ذریعے 70 ہزار 873 میٹرک ٹن، آقینہ پورٹ کے ذریعے 3 ہزار 139 میٹرک ٹن اور تورغونڈئی پورٹ کے ذریعے 17 ہزار 327 میٹرک ٹن سامان کی نقل وحمل ممکن ہوئی جو مجموعی طور پر 91 ہزار 339 میٹرک ٹن بنتاہے۔
یاد رہے کہ ریلوے اتھارٹی نے پچھلے ہفتے تقریباً 86 ہزار میٹرک ٹن سامان کی نقل وحمل کا اعلان کیا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر کے بٹن پر