خبریںاقتصادTop

گذشتہ ایک ہفتے میں ریلوے کے ذریعے 79 ہزار میٹرک ٹن سے زائد اموال کی منتقلی

 

کابل (بی این اے) محکمہ ریلوے نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کی بندرگاہوں کے ذریعے ریلوے کی جانب سے 79834 میٹرک ٹن سامان کی منتقلی کا اعلان کیا۔
ریلوے انتظامیہ کے پریس آفس نے خبر شائع کرتے ہوئے کہا ہے گزشتہ ہفتے منتقل کیے گئے اموال میں برآمدات بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے811 ٹن تجارتی سامان برآمد کیا گیا، جس کا اکثر حصہ انار کے رس پر مشتمل تھا۔
79 ہزار ٹن منتقل شدہ سامان میں سے 69068 حیرتان ریلوے لائن کے ذریعے، 2653 ٹن آقینہ ریلوے لائن کے ذریعے اور 8113 ٹن تورغنڈی ریلوے لائن سے منتقلی کی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر کے بٹن پر