خبریںصحتTop

کنڑ، 3 مراکز صحت میں تپ دق کی تشخیص کے لیے مشینیں نصب

 

کابل (بی این اے ) کنڑ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوبے کے تین مراکز صحت میں تپ دق کی تشخیص کرنے والی جدید ترین مشینیں نصب اور فعال کر دی ہیں۔

مذکورہ صوبے کے صحت عامہ کے ڈائریکٹر قاری مظفر مخلص نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ صوبے کے صدر مقام اسعدآباد اور چوکئ اور مانوگی اضلاع میں صحت عامہ کے مالی تعاون سے 12.2 ملین افغانی کی لاگت سے 3 مراکز صحت میں تپ دق کی تشخیص کرنے والی جدید مشینوں کی تنصیب اور افتتاح کیاگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مشینوں کے بحالی سے تپ دق کے ٹیسٹ کے شعبے میں موجود مسائل حل ہو جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button