خبریںاقتصاد‏معاشرہ

کنڑ، 262 ملین افغانی کی لاگت سے درجنوں ترقیاتی منصوبے مکمل

 

کابل(بی این اے) کنڑ کے مرکز اور دیگر اضلاع میں 262 ملین افغانی کی لاگت سے 162 مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل ہوگئے ہیں۔
ان منصوبوں کو 6 ماہ کی مدت میں UNEP کے مالی تعاون سے افغانستان کے سوشل سپورٹ اینڈ لائیولی ہڈ پروگرام کے تحت مکمل کیا گیا۔ جن میں نہروں کی تعمیر اور صفائی، سڑکوں کی تعمیرو مرمت، پلوں کی تعمیر اور دیگر مختلف تعمیراتی منصوبے شامل ہیں۔
ان منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے دوران اس صوبے کے محکمہ اقتصادیات کے سربراہ مولوی عبداللہ ہمت نے کہا کہ انہوں نے اداروں کو سہولیات فراہم کی ہیں اور دیگر امدادی اداروں کے ساتھ بھی ہر شعبے میں تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔
علاقے کے لوگوں نے منصوبوں کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا اور اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button