خبریں‏معاشرہ

کنڑ، 1000 خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم

 

کابل (بی این اے) وزارت دیہی تعمیر نو و ترقی نے صوبہ کنڑ کے ضلع سرکانو میں 3 واٹر سپلائی پراجیکٹس مکمل ہونے کی اطلاع دی ہے۔
وزارت نے کہا کہ (USAId) دفتر کی مالی مدد سے ضلع سرکانو کے مختلف دیہاتوں میں 165,000 ڈالر کی لاگت سے 3 واٹر سپلائی پراجیکٹس کی تعمیر مکمل کر کے ان کاافتتاح کیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ان پراجیکٹس میں تین آبی ذخائر کی تعمیر، تین گہرے کنوؤں کی کھدائی، 80 نلکوں کے جوڑنے اور 9 ہزار میٹر طویل پائپ بچھانے کا کام شامل ہے ۔
واضح رہے مذکورہ پراجیکٹس کی تکمیل سے اس ضلع کے 1000 خاندانوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہو گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button