کاپیسا، دو نہروں کی تعمیر کا آغاز

کابل (بی این اے ) صوبہ کاپیسا کے مرکز محمود راقی کے علاقے نو آباد میں 12 ہزار 100 میٹر اونچائی پر مشتمل دو نہروں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
باختر نیوز کے مطابق وزارت زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے وزیر خزانہ اور انتظامیہ ملا آغا جان آخوند نے صوبہ کاپیسا کے دورے کے دوران مرکز کاپیسا کے علاقے نوآباد میں 12 ہزار 100 میٹر لمبائی پر مشتمل دو نہروں کی تعمیر کا افتتاح کیا۔
واضح رہے کہ یہ نہریں انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے مالی تعاون سے بنائی جا رہی ہیں جن کی تعمیر سے 1140 ایکڑ زرعی اراضی سیراب ہو گی۔