کابل، وزیر دفاع سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

 

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد سے آج کابل میں سعودی عرب کے سفیر فیصل طلق البقمی نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان اور سعودی عرب کے درمیان مذہبی اور ثقافتی اقدار مشترک ہیں، انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

اسی طرح وزیر دفاع نے کابل میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے دوبارہ کھلنے کو اہم اور قابل قدر اقدام قرار دیا۔

سعودی سفیر نے افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور انسانی، اقتصادی اور سیاسی تعاون کے فروغ میں سعودی عرب کے عزم کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button