خبریںسیاستاقتصادTop

کابل، جنوبی افریقہ کے سرمایہ کاروں کی معدنیات کی کان کنی میں دلچسپی

 

کابل( بی این اے ) جنوبی افریقہ کے متعدد سرمایہ کاروں، اسکالرز اور صحت کے شعبے کے ماہرین نے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند سے ملاقات کی۔
باختر نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں جنوبی افریقہ کے سرمایہ کاروں نے افغانستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں پیدا ہونے والے مواقع سے مستفید ہونے کے لیے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی اور کہا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے معدنیات کے استخراج اور پراسس کے لیے تیار ہیں۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے محکمہ صحت کے ماہرین نے کہا کہ وہ افغانستان میں صحت کے شعبے میں معاونت کے لیے افغانستان کی وزارت صحت عامہ کے ساتھ مل کر ایک معیاری اور جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال بنانا چاہتے ہیں جو افغان شہریوں کو بہترین طبی خدمات فراہم کرے گا۔
نائب وزیراعظم نے جنوبی افریقہ کے سرمایہ کاروں، اسکالرز اور ماہرین صحت کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ اس وقت افغانستان میں سرمایہ کاری کے لیے پہلے سے بہتر مواقع موجود ہیں، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button