ڈائریکٹر باختر نیوز ایجنسی کی ارمکی میں چھٹے عالمی میڈیا سربراہی اجلاس میں شرکت
کابل(بی این اے) باختر نیوز ایجنسی (بی این اے) کے ڈائریکٹر مولوی ضیاء الحق حقمل نے چین کے شہر ارومکی میں منعقدہ چھٹی عالمی میڈیا سمٹ (WMS) میں شرکت کی۔
میڈیا سربراہی اجلاس میں 190 سے زائد ممالک کے ممتاز میڈیا اداروں اور نیوز ایجنسیوں کے 500 سے زائد نمائندوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس تقریب میں میڈیا کے عمل میں مصنوعی ذہانت کے کردار سے متعلق تنقیدی بحثوں پر توجہ مرکوز کی گئی اور اس کے مثبت اور منفی دونوں اثرات کا جائزہ لیا۔ شرکاء نے میڈیا تعاون کی اہمیت اور موجودہ عالمی میڈیا کے منظر نامے پر بھی روشنی ڈالی۔