چین سے بذریعہ ریل روانہ ہونے والی پہلی براہ راست تجارتی کھیپ افغانستان پہنچ گئی

کابل (بی این اے) وزارت صنعت و تجارت کا کہنا ہے کہ نورالدین عزیزی کے چین، قازقستان اور ازبکستان کے مسلسل دوروں اور کوششوں کے نتیجے میں چین سے تجارتی سامان کا پہلا مجموعہ ٹرین کے ذریعے ملک پہنچ گیا۔
وزارت صنعت و تجارت کے پریس آفس سے باختر ایجنسی کو دی گئی معلومات کے مطابق یہ کارگو جس میں کل 55 کنٹینرز ہیں اسے چین سے بھیجا گیا اور قازقستان اور ازبکستان کے راستے آج سہ پہر ملک کے شمالی علاقے مزار شریف پہنچا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ تجارتی کھیپ 22 دنوں میں افغانستان پہنچ گئی ہے۔ جس کے ذریعے ملک کا کچھ برآمدی سامان متعلقہ ممالک کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button