پکتیکا میں آبپاشی کے متعدد منصوبے مکمل

 

کابل(بی این اے) پکتیکا مقامی حکام کے مطابق اس صوبے کے مرکز شرنہ اور کچھ اضلاع میں محکمہ پانی و توانائی کی جانب سے 32 ملین افغانی کی لاگت سے چیک ڈیمز، ریٹیننگ والز، نہروں اور فراہمی آب کے 13 منصوبے مکمل کرکے ان کاافتتاح کیا گیا۔
پکتیکا کے پانی و توانائی کے ڈائریکٹر قاری فتح محمد ذاکر نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے وزارت پانی و توانائی اور اقوام متحدہ کے مالی تعاون سے 32 ملین افغانی کی لاگت سے نافذ کیے گئے ہیں۔

مذکورہ محکمے کے مطابق آئندہ سال کے لیے مرکز سمیت دیگر اضلاع میں ریٹیننگ والز، چیک ڈیموں اور واٹر سپلائی پراجیکٹس پر کام شروع کرنے کا منصوبہ ہے تاکہ مکینوں کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button