پکتیکا ، اڈاول چیک ڈیم کی تعمیر مکمل

کابل (بی این اے ) صوبہ پکتیکا کے ضلع گومل کے اڈاول گاؤں کے چیک ڈیم کا تعمیراتی کام مکمل کر کے اس کاافتتاح کیا گیا۔
باختر نیوز کے مطابق صوبہ پکتیکا کے ضلع گومل میں اڈاول گاؤں کے چیک ڈیم کا تعمیراتی کام وزارت پانی و توانائی کے مالی تعاون سے 29 لاکھ 83 ہزار 120 افغانی کی لاگت سے مکمل کر کے اس کاافتتاح کیا گیا۔
واضح ر ہے کہ یہ چیک ڈیم 34 میٹر لمبائی اور 6 میٹر اونچائی پر مشتمل ہے جس میں 2050 کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔