پکتیکا، 4 چیک ڈیموں کی تعمیر مکمل 

کابل (بی این اے) پکتیکا کے دیہی ترقی و تعمیر نو کے محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ صوبے کے چار اضلاع میں 14 ملین افغانی کی لاگت سے 4 چیک ڈیموں کی تعمیر مکمل کرکے ان کاافتتاح کیا گیا ۔

 

ذرائع نے باختر نیوز کو بتایا کہ پکتیکا کے اضلاع نعمت آباد، یوسف خیل، برمل اور تروہ میں 1 کروڑ 37 لاکھ 64 ہزار 702 افغانی کی لاگت سے چار چیک ڈیموں کا تعمیراتی کام مکمل کردیا گیاہے،جن میں کل 83 ہزار 501 کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مذکورہ صوبے کے دیگر اضلاع میں متعدد چیک ڈیمز بنائے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button