خبریں‏تعلیم و تربیت

پکتیکا، 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک سکول کی تعمیر کا آغاز

 

کابل (بی این اے ) پکتیکا محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق اس صوبے کے ضلع یوسف خیل میں 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک سکول کی تعمیر کا آغاز کردیا گیاہے۔
مذکورہ صوبے کے محکمہ تعلیم کے سربراہ مولوی عبدالوکیل خالد نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ ضلع یوسف خیل میں عوام کے مالی تعاون سے خوشحال بابا ہائی سکول کے لیے 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک نئی معیاری عمارت تعمیر کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خوشحال بابا ہائی سکول میں طلباء کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر 8 کلاس رومز پر مشتمل یہ عمارت بنائی جا رہی ہے جس میں 500 طلباء کو تعلیم دی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل پکتیکا کے محکمہ تعلیم کی جانب سے ضلع بکخیل میں بھی دو سکولوں کی تعمیر مکمل کرکے ان کاافتتاح کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button