پکتیکا، ایک سرکاری مذبح خانے کی تعمیر کا آغاز

کابل (بی این اے) صوبہ پکتیکا کے صدر مقام شرنہ میں 60 لاکھ افغانی سے زائد کی لاگت سے ایک سرکاری مذبح خانے کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پکتیکا کے گورنر مولوی عبدالسلام مخدوم سعادت نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ صوبے کے صدر مقام شرنہ میں میونسپلٹی کے مالی تعاون سے 6 ملین افغانی کی لاگت سے ایک معیاری سلاٹر ہاؤس کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزکورہ سلاٹر ہاؤس 2 ہزار مربع میٹر اراضی پر بنایا جا رہا ہے جس کا تعمیراتی کام سال کے اختتام تک مکمل کرلیا جائے گا۔