پنجشیر ، تین نئی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ سائٹس کی تنصیب کافیصلہ

 

کابل (بی این اے) وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ پنجشیر میں تین نئی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ سائٹس بنائی جا رہی ہیں۔

مذکورہ وزارت کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پنجشیر کے محکمہ مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور روشن ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کی مشترکہ کوششوں سے مستقبل قریب میں مذکورہ صوبے کےآبشار ، حصہ اول اور پاریان اضلاع میں تین نئی سائٹوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ان سائٹس کے قیام سے ان اضلاع کے مکین اعلیٰ معیاری اور تیز رفتار مواصلات اور انٹرنیٹ خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور ان کے مواصلاتی مسائل کافی حد تک حل ہو جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button