پنجشیر ، ایک کینال کی تعمیر کا آغاز
کابل(بی این اے) پنجشیر مقامی حکام کے مطابق اس صوبے کے ضلع آبشار میں 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک کینال کی تعمیر کا آغاز کردیاگیاہے۔
ابشار کے ضلعی گورنر مولوی محمد علی حق شناس نے بتایا کہ 500 میٹر لمبائی پر مشتمل مذکورہ کینال کا تعمیراتی کام 28 لاکھ 50 ہزار افغانی کی لاگت سے شروع کردیا گیا ہے جس کی تعمیر سے سینکڑوں ایکڑ اراضی سیراب ہو گی۔
اس موقع پر ضلع آبشار کے مکینوں بالخصوص کسانوں نے اس منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس کینال کی تکمیل سے انہیں زراعت کے بہتر مواقع فراہم اور وہ زرعی مصنوعات کی پیداوار کے قابل ہو سکیں گے۔