کابل (بی این اے) پنجشیر مائنز اینڈ پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کی کانوں سے تازہ نکالے گئے زمرد کے 3 ہزار 977 قیراط آج ملکی تاجروں کو 1 لاکھ 24 ہزار 600ڈالر میں فروخت کیے گئے۔
اس صوبے کے مائنز اینڈ پیٹرولیم کے ڈائریکٹر مولوی قاسم امیری نے باختر نیوز کو بتایا کہ پنجشیر کے کانوں سے تازہ نکالے گئے 3 ہزار 977قیراط زمرد 1 لاکھ 24 ہزار 600 ڈالر میں کان کنی مانیٹرنگ کمیٹی، مقامی حکام اور تاجروں کی موجودگی میں بولی کے ذریعے ملکی تاجروں کو فروخت کیے گئے۔
مولوی قاسم امیری نے مزید کہا کہ ملکی تاجروں کو اس سے قبل بھی لاکھوں ڈالر مالیت کے ہزاروں قیراط زمرد فروخت کیے گئے ہیں۔