پنجشیر، کتابوں کی نمائش کا انعقاد

کابل (بی این اے) پنجشیر محکمہ اطلاعات و ثقافت نے عالمی یوم کتاب کے موقع پر آج اس صوبے میں کتب میلے کا انعقاد کیا۔
مذکورہ صوبے کے ڈائریکٹر اطلاعات و ثقافت مولانا نصر اللہ ملک زادہ نے باختر نیوز کے علاقائی نمائندے کو بتایا کہ مذکورہ شعبہ کی جانب سے عالمی یوم کتاب کے موقع پر کتابوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں 4000 کتابوں کی نمائش کی گئی۔
نصر اللہ ملک زادہ نے مزید کہا کہ اس نمائش میں بیہقی پبلشر کے دو بوتھ بھی لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ کتاب کو اپنا کلچر بنائیں اور وہ اس سلسلے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔
اس موقع پر وزارت اطلاعات و ثقافت کے شعبہ بیہقی کتاب پبلشنگ کی جانب سے مولوی محمد یحی صلاح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام ملک کے دیگر صوبوں میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔