Topخبریںاقتصاد

پنجشیر، بارہویں مرتبہ زمرد نیلامی، 4 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت

 

کابل (بی این اے ) پنجشیر مائنز اینڈ پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کی کانوں سے تازہ نکالا گیا 3519 قیراط زمرد آج ملک کے تاجروں کو 4 لاکھ 5 ہزار 500 ڈالر میں فروخت کردیا گیا۔
پنجشیر کے مائنز اینڈ پیٹرولیم کے ڈائریکٹر مولوی محمد قاسم امیری نے باختر نیوز کو بتایا کہ بارہویں مرتبہ پنجشیر کی کانوں سے تازہ نکالا گیا 3519 قیراط زمرد 4 لاکھ 5 ہزار 500 ڈالر میں ملکی تاجروں کو مائننگ مانیٹرنگ کمیٹی، مقامی حکام اور تاجروں کی موجودگی میں بولی لگا کر فروخت کیا گیا۔
مولوی قاسم امیری نے مزید کہا کہ اس سے پہلے بھی ملکی تاجروں کو 7,430 قیراط زمرد فروخت کیا گیا تھا جن کی مالیت 142,000 ڈالر تھی۔
واضح رہے کہ اب تک 34 ہزار 200 قیراط زمرد پنجشیر کی کانوں سے حاصل کرکے فروخت کردیا گیا جن کی مالیت 26 لاکھ 13ہزار 500 ڈالر ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button