خبریں‏معاشرہصحتTop

پروان، درجنوں نشے کے عادی افراد علاج کے لیے مراکزصحت منتقل

 

کابل (بی این اے ) صوبہ پروان انسداد منشیات کے انتظامی عملے نے مذکورہ صوبے کے مرکز کے مختلف علاقوں سے 42 منشیات کے عادی افراد کو جمع کرنے اور انہیں صحت کے مراکز منتقل کرنے کی اطلاع دی ہے۔
ذرائع نے باختر نیوز کو بتایا کہ انسداد منشیات کے اہلکاروں نے صوبے کے صدر مقام چاریکار شہر کے مختلف علاقوں سے 42 منشیات کے عادی افراد کو اکٹھا کر کے علاج کے لئے مراکز صحت لایا گیا۔
ان کے مطابق ان افراد کو 3 ماہ کے علاج کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مذکورہ صوبے میں گزشتہ 2 سالوں میں ہزاروں منشیات کے عادی افراد علاج مکمل ہونے کے بعد معمول کی زندگی کی طرف لوٹ چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button