خبریں‏معاشرہ

پاکستان سے 542 سے زائد افغان خاندان وطن واپس پہنچ گئے

 

کابل(بی این اے) وزارت امور وآباد کاری مہاجرین کا کہنا ہے کہ آج پاکستان سے 542 خاندان وطن واپس پہنچے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ پاکستان میں مقیم 542 خاندان 6جنوری کو طورخم اور سپین بولدک کے راستے وطن واپس آئے ۔
وزارت نے مزید کہا ہے کہ واپس آنے والے خاندانوں کو منتخب کمیٹیوں نے مختلف امدادی اداروں سے متعارف کرایا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کی ملک بدری کے آغاز سے اب تک لاکھوں افغان باشندے وطن واپس آچکے ہیں اور امارت اسلامیہ کی مقرر کردہ کمیٹیوں کی جانب سے انہیں مختلف شعبوں میں خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر کے بٹن پر