کابل ( بی این اے ) وزیر پانی و توانائی ملا عبداللطیف منصور سے ننگرہار کے گورنر حاجی گل محمد نے ملاقات میں صوبے میں پانی اور توانائی کے منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
وزارت پانی و توانائی کی جانب سے باختر نیوز کو دی گئی معلومات کے مطابق اس ملاقات میں ننگرہار کے گورنر نے بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کے لیے اس صوبے کے عوام کی ضروریات پر وزارت پانی و توانائی سے توجہ دینے کی درخواست کی۔
وزیر پانی و توانائی نے ننگرہار کے گورنر کو یقین دلایا کہ پانی اور توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد میں مذکورہ صوبے کے عوام کے مسائل اور ضروریات کا پورا خیال رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس وقت ننگرہار تک بجلی کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا منصوبہ ایک نجی کمپنی وزارت پانی و توانائی کے معاہدے اور کوآرڈینیشن سے سرانجام دے رہی ہے۔