خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

وزیر معدنیات و پٹرولیم کی جانب سے پنجشیر کے زمرد کی کانوں کے موثر انتظام کی ہدایت

کابل ( بی این اے ) وزیر معدنیات و پیٹرولیم ملا ہدایت اللہ بدری نے پنجشیر کے دورے کے دوران اس صوبے کے محکمہ معدنیات کا دورہ کیا۔

وزارت معدنیات و پیٹرولیم کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کے دوران وزیر معدنیات و پیٹرولیم نے پنجشیر کے محکمہ معدنیات کے حکام کی سرگرمیوں کی رپورٹ، مسائل اور تجاویز سننے کے ساتھ ساتھ زمرد کی کانوں کے موثر انتظام اور کان کنی بہترین معیار کے مطابق کرنے پر زور دیا اور محکمہ کے حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

اس دورے کے دوران وزیر معدنیات نے پنجشیر میں موجود لوہے اور چاندی کے کانوں کا دورہ بھی کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button