وزیر دفاع سے بھارتی وفد کی ملاقات، کابل اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات کی بہتری پر تبادلہ خیال

کابل (بی این اے) افغان وزیردفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد سے آج انکے دفتر میں ایک بھارتی وفد نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں فریقین کابل اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات کی مضبوطی پر بات چیت کی گئی۔
وزارت دفاع نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وفد کی قیادت ہندوستان کی وزارت خارجہ کے PAI امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جے پی سنگھ کر رہے تھے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے مشترکہ تعاون، انسانی ہمدردی، دیگر اہم امور اور افغانستان و بھارت کے درمیان رابطوں کی مزید مضبوطی میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button