خبریںسیاستTop

وزارت خارجہ کا امارت اسلامیہ کے بارے میں روس کے بیان کا خیر مقدم

 

کابل( بی این اے ) وزارت خارجہ نے امارت اسلامیہ کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے روسی قیادت کے تازہ ترین بیان کا خیر مقدم کیا ہے ۔ افغان وزارت خارجہ کے پریس ریلیز کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ روسی فیڈریشن کی قیادت، وزیر خارجہ اور دیگر حکام کے بیانات کا خیرمقدم کرتی ہے جنہوں نے امارت اسلامیہ افغانستان کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے اپنے مثبت سیاسی عزم کا اظہار کیا ہے۔
پریس ریلیز میں بھی کہا گیا ہے کہ: وزارت امور خارجہ روسی فیڈریشن کے سامنے واضح کرتی ہے کہ ہم باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دونوں ممالک کے اقوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے مثبت تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مضبوط کرنے کا سنجیدہ سیاسی عزم رکھتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button