‏معاشرہخبریںاقتصاد

نیمروز، 20 کلومیٹر طویل سڑک کی مرمت کا آغاز

 

کابل (بی این اے) نیمروز کے مقامی حکام نے صوبے کے ضلع دلارام میں 20 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
نیمروز کے محکمہ تعمیرات وترقی دیہات کے ڈائریکٹر ملا محمد حق بشیر نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ عالمی بینک کے مالی تعاون سے اس صوبے کے ضلع دلارام میں 18 ملین 6 لاکھ افغانی کی لاگت سے 20 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مذکورہ منصوبے کا کام ایک ماہ میں مکمل کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا جس کی تکمیل پر علاقہ مکینوں کی مشکلات دور ہو جائیں گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر کے بٹن پر