نورستان ،10 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر نو کا آغاز

کابل(بی این اے )
صوبہ نورستان کے ضلع نورگرام کے علاقے مصوے درہ میں 10 کلومیٹر طویل ایک سڑک کی تعمیر نو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
مذکورہ صوبے کے دیہی، تعمیر نو و ترقی کے ڈائریکٹر مولوی احسان اللہ احمد نے باختر نیوز کو بتایا کہ اس صوبے کے ضلع نورگرام کے موصوی درے میں عالمی ادارہ خوراک کے مالی تعاون سے 10 کلومیٹر لمبائی اور 6 میٹر چوڑائی پر مشتمل ایک سڑک کی تعمیر نو کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ان کے مطابق مذکورہ سڑک کی تعمیر کے دوران علاقے کے 400 افراد کو روزگار بھی فراہم کیا گیا ہے۔
اس موقع پر علاقہ کے مکینوں نے مذکورہ سڑک کی تعمیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں سڑک نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے تاہم اس سڑک کی تعمیر سے ان کے آمد ورفت کے مسائل حل ہو جائیں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button