نورستان ، 7 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر مکمل

کابل (بی این اے ) صوبہ نورستان کے محکمہ دیہی ترقی و تعمیر نو کے حکام کے مطابق اس صوبے کے ضلع کامدیش کے کوٹیا گاؤں میں 7 کلومیٹر سڑک کا تعمیراتی کام مکمل کردیا گیا۔
مذکورہ صوبے کے دیہی ترقی و تعمیر نو کے سربراہ مولوی احسان اللہ احمد نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ یہ سڑک ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن کے مالی تعاون سے تعمیر کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
اس موقع پر قبائلی رہنما اور عالم دین شیخ سمیع اللہ خنجر نے مذکورہ سڑک کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ گاؤں کے لوگوں کو سڑک نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا تھا لیکن اب اس سڑک کی تعمیر سے ان کے مسائل حل ہو جائیں گے۔