‏معاشرہTopخبریںاقتصاد

نورستان ، 47 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا آغاز

 

کابل (بی این اے ) نورستان کے مقامی حکام کے مطابق قمر آرگنائزیشن کے مالی تعاون سے مذکورہ صوبے کی 47 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کا آغاز کردیا گیاہے۔
مذکورہ صوبے کے گورنر قاری زین العابدین عابد کا کہنا ہے کہ مغربی نورستان کو مرکز پارون سے ملانے والی مذکورہ سڑک کا تعمیراتی کام دو ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا، جس میں علاقے کے 100 لوگوں کو روزگاربھی فراہم کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ صوبے کے مکینوں نے اس سڑک کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نورستان کے کئی اضلاع مرکز پارون سے منسلک نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا اب اس سڑک کی تعمیر سے یہ مسائل حل ہو جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button