نورستان، 7 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا آغاز

 

کابل( بی این اے) صوبہ نورستان کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے ضلع کامدیش میں 7 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ صوبے کے محکمہ تعمیرات وترقی دیہات کے حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کامدیش میں عالمی ادارہ خوراک کے مالی تعاون سے یہ سڑک تعمیر کی جا رہی ہے جس کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سڑک کی تعمیر شروع ہونے پر علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button