نورستان، 13 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر شروع

کابل (بی این اے) صوبہ نورستان کے ضلع وائیگل میں 13 کلومیٹر طویل ایک سڑک کی تعمیر کا آغاز کردیاگیا ہے۔
ذرائع نے باختر نیوز کو بتایا کہ اس صوبے کے ضلع وائیگل میں انٹرنیشنل فوڈ پروگرام کے مالی تعاون سے 13,620 میٹر لمبائی اور چھ میٹر چوڑائی پر مشتمل ایک سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ل، جس کی تعمیر کے دوران علاقے کے 550 افراد کو روزگار بھی فراہم کیا گیا ہے۔
اس موقع پر علاقہ کے مکینوں نے مذکورہ سڑک کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کی درخواست کی۔