نورستان، لکڑیوں کی پروسیسنگ فیکٹری کا افتتاح

 

کابل (بی این اے) صوبہ نورستان کے ضلع کامدیش میں 5 ملین افغانی کی لاگت سے لکڑیوں کی پروسیسنگ فیکٹری کا افتتاح کرلیا گیا۔
نورستان کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے سربراہ مولوی سلیمان ایمن نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ اس صوبے کے ضلع کامدیش میں احمد محمود بزنس گروپ نے 50 لاکھ افغانی کی لاگت سے ووڈ پروسیسنگ فیکٹری لگالی ہے۔ اس فیکٹری میں کھڑکیاں، دروازے، الماریاں، میزیں، کرسیاں، صوفے اور لکڑی کا فرنیچر بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیکٹری میں صرف وہ لکڑیاں استعمال ہوں گی جو پہلے سے ہی کاٹی گئی ہیں اور اب ان کے بوسیدہ ہونے کا خطرہ ہے۔ مذکورہ ضلع میں 650,000 کیوبک فٹ لکڑی کئی سالوں سے پڑی ہوئی ہے اسے بوسیدہ ہونے سے بچانے کے لیے فیکٹری میں استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس صوبے میں جنگلات کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں اور کسی کو جنگلات کی لکڑیوں کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button