خبریںسیاستTop

نائب وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر ایک وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر روانہ

 

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر ایک وفد کی قیادت کے ساتھ آج سرکاری دعوت پر ایران روانہ ہوگئے۔
‏اس تین روزہ دورے میں نائب وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر، اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر جناب مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور دوطرفہ سرکاری ملاقاتیں کریں گے۔
اس کے علاوہ اس سرکاری دورے میں امارت اسلامیہ افغانستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کی مضبوطی، اس ملک میں مقیم افغان مہاجرین کے مسائل کے حل اور تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button