نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور سے متعدد اہل تشیع علما اور عمائدین کی ملاقات
کابل (بی این اے) نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے آج محکمہ ہاؤسنگ و شہری ترقی کے نائب وزیر مدار علی کریمی بامیانی کی ہمراہی میں متعدد شیعہ علما اور عمائدین نے ملاقات کی۔
ارگ کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ان علما نے اس ملاقات میں کہا کہ امارت اسلامیہ سے بڑھ کر کسی نظام میں ہزارہ اور اہل تشیع کی آواز نہیں سنی گئی۔ امارت اسلامیہ نے انہیں اپنے خیالات، آراء اور مشورے دینے کا موقع فراہم کیا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ دارالحکومت کابل سمیت تمام شیعہ آبادی کے علاقوں میں حکام لوگوں کے ساتھ صحیح سلوک کرتے ہیں اور قریبی تعاون پر اصرار کرتے ہیں۔
خبر کے مطابق مذکورہ عمائدین نے کہا کہ ملک سے بیرونی جارحیت کے اثرات کے خاتمے کے لیے مذہبی علما اور قوم کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ مل کر اس کے لیے کام کریں۔
انہوں نے نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور سے اپنے کچھ مسائل اور ان کے حل کے لیے اپنی تجاویز بھی شیئر کیں۔
اس دوران مولوی عبدالکبیر نے امارت اسلامیہ کے ساتھ شیعہ آبادی کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ امارت اسلامیہ کو شیعہ علماء کے تعاون پر پراعتماد ہے اور حکومت ان کی رائے اور مشورے بروقت سننے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ امارت اسلامیہ ان کے مسائل کے حل کے لیے کام کرے گی اور ان کے مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔