خبریںسیاستTop

نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر ایران اور قطر کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

 

کابل(بی این اے)امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر ایران اور قطر کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ انہوں نے ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور اس کے بعد شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ اور فاتحہ میں شرکت کے لیے دوحہ چلے گئے۔

مولوی عبدالکبیر گزشتہ ہفتے ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران گئے تھے اور وہاں سے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے قطر گئے۔

انہوں نے متعدد ایرانی حکام، دوحہ میں مقیم افغانوں اور امریکی و یورپی سفارت کاروں سے ملاقاتیں کیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button