کابل( بی این اے ) افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے قطر پہنچ گئے ہیں۔
امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ امارت اسلامیہ کے نائب وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے دوحہ پہنچ گئے ۔
انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
یاد رہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ گزشتہ روز ایران میں شہید ہوگئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ادا کی جائے گی ۔