کابل( بی این اے ) نائب وزیراعظم مولوی عبدالسلام حنفی سے ملک کے مختلف صوبوں سے آئے ہوئے نوجوانوں اور طلباء نے ملاقات کی۔
ان نوجوانوں اور طلبہ نےملک میں سیکورٹی کی بہترین صورتحال، منشیات اور بدعنوانی کے خاتمے، چھوٹے اور بڑے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد، زلزلہ اور سیلاب زدگان تک کی بروقت امداد، ٹیکس میں چھوٹ اور کمی جیسے دیگر شعبوں میں امارت اسلامیہ کے اقدامات اور کامیابیوں قابل قدر قرار دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور تعاون پر امارت اسلامیہ کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے امارت اسلامیہ کی قیادت سے درخواست کی کہ وہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، تعلیمی اسکالرشپس، ملک کے ہسپتالوں کو نئے آلات سے آراستہ کرنے اور ڈاکٹروں کے سپیشلائزڈ پروگراموں کے فروغ پر توجہ دیں۔
نائب وزیراعظم نے نوجوانوں اور طلبہ کو ملک کے مستقبل کا معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کا زیادہ انحصار نوجوانوں کی محنتوں اور کاوشوں پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملازمت کے مواقع فراہم کرنے میں امارت اسلامیہ کی کوششیں جاری ہیں۔ ٹیکسٹائل فیکٹریوں کو فعال کرنے، کان کنی ، ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد، نہروں کی تعمیر، زرعی ترقی اور تجارت کا فروغ حکومت کے وہ اقدامات ہیں جو نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں معاون ثابت ہوئے ہیں۔